رمضان شوگرملزاورمنی لانڈرنگ کیس :حمزہ شہباز آج احتساب عدالت پیش ہوں گے

Nov 28, 2019 | 10:13

ویب ڈیسک

لاہور: رمضان شوگرملز اورمنی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازآج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس اور منی لانڈرنگ کیس پرسماعت آج ہوگی، جیل حکام  منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو پیش کریں گے۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری کیس پر سماعت کریں گے، عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبرتک توسیع کی تھی ۔حمزہ شہباز کی پیشی سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سٹرکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ لیگی رہنما حمزہ شہباز نیب کی حراست میں ہیں جنہیں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔18 فروری کو قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں اور چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کے لئے 20 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے پل میں خرد برد کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں