صحافیوں کے دفاع کے لیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز نے الزام عاید کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجود ایرانی سفیر صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے میں ملوث ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق صحافتی تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ لندن میں تعینات ایرانی سفیر حمید بعیدی نڑاد نے بیرون ملک موجود صحافیوں کو ایرانی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے دھمکی آمیز پیغامات پہنچائے گئے ۔ ان دھمکی آمیز پیغامات میں صحافیوں کو خبردار کیاگیا کہ ایران میں موجود ان کےاہل خانہ کو اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ میں سیاسی امور اور بین الاقوامی تحفظ کے سابقہ ڈائریکٹر حامد بعیدی نڑاد نے لندن میں ایران کے سفیر کا عہدہ سنبھالنے کےبعد اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے میڈیا اور صحافیوں کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآﺅٹ بارڈرزکا لندن میں ایرانی سفیر پر صحافیوں کو دھمکیاں دینے کا الزام
Nov 28, 2019 | 11:37