روسی دفاعی نظام کے حصول پر امریکی سینیٹرکا ترکی پرپابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

Nov 28, 2019 | 11:42

ویب ڈیسک

 امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نما اور سینیٹر وان ہولن نے ترکی کے روسی دفاعی نظام ایس 400کی خریداری اور انقرہ کے کرد علاقوں میں جرائم جاری رکھنے ترکی پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک صدر کے دورہ وائٹ ہاﺅس کے دو ہفتوں بعد کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکا اور نیٹو کے ساتھ اپنی ناک نچوڑ رہے تھے۔ انہوں نے روس سے اس کے فضائی دفاعی سسٹم ایس400 کی خریداری سرخ لائن عبور کرنے کے مترادف قرار دیا۔ سینیٹر موجودہ قانون میں ٹرمپ کو ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو ترکی کی طرف سے حالیہ عرصے میں شام میں فوجی کارروائی اور کردوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی بات کریں۔

مزیدخبریں