اردو زبان کی ممتاز ناول نگار،کہانی نویس اور ڈرامہ نگار بانو قدسیہ کا 91 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
بانو قدسیہ نے اپنے ناول راجا گدھ سے شہرت پائی، انہوں نے پنجابی اور اردو زبانوں میں ٹی وی اور سٹیج کےلئے بھی لکھا۔
ان کا ناول راجا گدھ اپنی نوعیت کا اردو زبان میں تحریر کردہ پہلا ناول تھا، ان کے ڈرامے آدھی بات کو ایک بہترین تحریر قرار دیا گیا ہے۔
انہیں دوہزار دس میں اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ کمال فن سے نوازا گیا۔
حکومت نے انیس سو تراسی میں ادب کے شعبے کےلئے ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز بھی عطا کیا۔