چین کے صدر شی جن پنگ نے 27 نومبر کو اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔چینی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطی کا مرکزی مسئلہ ہے۔ مسئلہ فلسطین کا جامع اور منصفانہ حل اور فلسطین اور اسرائیل کی جانب سے پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر عملدرآمد میں معاونت بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ بین الاقوامی برادری کو انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں ” لینڈ فار پیس“ کے اصول اور ”دو ریاستی حل“ پر پیش رفت جاری رہنی چاہیے اور فلسطین اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔
چینی صدر کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر تہنیتی پیغام
Nov 28, 2019 | 14:02