بیلجیئم میں 4 برس کی عمر میں تعلیم کا آغاز کرنے والے لارنٹ سیمنز نو برس کی عمر میں اپنی گریجویشن مکمل کرنے کے قریب ہیں ۔بیلجیم کے نشریاتی ادارے کے مطابق لارنٹ سیمنز نے اکثر طلبہ کی طرح پرائمری تعلیم کا پہلا سال ایک برس میں مکمل کیا تاہم پھر خداداد صلاحیتوں کی بنیاد پر اگلے پانچ برس صرف ایک سال میں مکمل کر لیے۔چھ برس کی عمر میں سیکنڈری لیول مکمل کرنے کے بعد لارنٹ نے ساتویں سے لے کر بارہویں جماعت تک کے اگلے چھ برس کی تعلیم صرف 18 ماہ میں مکمل کی۔عمر کے آٹھویں برس لارنٹ نے چھ ماہ کے لیے پڑھائی سے چھٹی لی اور اس دوران اپنے گھر لوٹ آیا۔ لارنٹ نے 8 ماہ قبل یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور اب وہ گریجویشن مکمل کرنے کے قریب ہیں۔
بیلجیئم، ہونہار طالب علم 9 کی عمر میں گریجویشن مکمل کرنے کے قریب پہنچ گیا
Nov 28, 2019 | 14:08