چین نے موبائل فونز پر تیزترین فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی سروس کو موبائل فون کے لیے عام کردیا ہے ، اس کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ براﺅزنگ، سرفنگ ہوسکے گی۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں چین نے تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی کی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور کہا تھا فائیو جی سروس بیجنگ اور شنگھائی سمیت ملک کے 50 شہروں میں دستیاب ہوگی اور صارف 128 یوآن سے 599 یوان فیس ادا کر کے اسے استعمال کرسکیں گے۔
چین میں موبائل فون پر تیزترین فائیو جی سروسز کا آغاز، تیز رفتار انٹرنیٹ براﺅزنگ، سرفنگ ہوسکے گی
Nov 28, 2019 | 15:37