پسرور (نامہ نگار) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں شعبہ پلاسٹک اینڈ سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضال باجوہ نے گزشتہ روز اٹلانٹا کی ایمورے یونیورسٹی میں سٹیم سیلز کے حوالے سے اپنی ریسرچ کے متعلق مقالہ پیش کیا۔ امریکن میزبانوں نے ریسرچ پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر افضال باجوہ کا تعلق پسرور سے ہے وہ گزشتہ7سال سے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی لاہور سے وابستہ ہیں جبکہ ایک نجی یونیورسٹی میں سٹیم سیل کے حوالے سے ریسرچ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر افضال باجوہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب سٹیم سیلز ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا بھر میں اندھے پن، شوگر، جگر کے امراض اور کینسر جیسے موذی امراض کا شافی علاج ممکن ہو سکے گا۔
پاکستانی ڈاکٹر کا اعزاز، امریکی یونیورسٹی میں سٹیم سیلز کی تحقیق پر مقالہ پیش
Nov 28, 2020