9 افسروں کے تقرروتبادلے، اے سی کینٹ مرضیہ سلیم او ایس ڈی تبریز صادق کو سندھ بھیج دیا گیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 9 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر دلاور خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔ دونوں افسران کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد زوہا شاکر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن خوشاب رضوان اشرف کو تبدیل کے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ فیضان  احمد ریاض کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر لاہور تعینات کیا گیا ہے یہاں سے اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری کو تبدیل کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر عثمان سکندر کو اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ تعینات کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر تعینات کیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر زاہد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...