بھارت ان 12ممالک میں شامل جہاں صحافیوں کے قاتلوں کو سزا نہیں ملتی،رپورٹ

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت ان 12 ممالک میں شامل ہے جہاں صحافیوں کے قاتلوں کو سزا نہیں ملتی اور ان کے قاتل دندناتے پھرتے ہیں۔ یہ بات کمیٹی فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتائی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بھارت ان بارہ ممالک میں شامل ہے جہاں اخبار نویسوں کو قتل کرنے والوں کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عراق، شام اور صومالیہ وہ تین ممالک ہیں جو جنگ سے تباہ ہو چکے ہیں۔ یہ تینوں ممالک صحافیوں کے قاتلوں کو سزا نہ دینے والے ملکوں میں سرفہرست ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...