پشاور(بیورورپورٹ)خواجہ سراؤں کوحج اورعمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دینے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی نے آوازاٹھالی، خاتون رکن خیبرپختونخوااسمبلی نے اس حوالے سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ قرارداد بھی جمع کرادی ہے، قرارداد کے متن کے مطابق یہ صوبائی اسمبلی وفاقی حکومت سے اس امرکی سفارش کرتی ہے کہ وہ سعودی حکومت سے اس امرکی سفارش کرے کہ خواجہ سر اء بھی اس معاشرے کاحصہ ہے خواجہ سراکمیونٹی کے ٹرانس جینڈر آئی ڈی کارڈ کو وراثتی قانون میں ڈالا جائے اور پاکستان کی حکومت فارن آفس سے یہ بھی مطالبہ کرے کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو حج اور عمرہ کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ بھی پاکستانی شہری ہیں اور ملک کاحصہ ہیں۔
پشاور ‘خواجہ سراؤں کوحج ‘عمرے کی اجازت دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد جمع
Nov 28, 2020