مال روڈ پر طلبہ کا یونین کی بحالی‘ تعلیمی بجٹ میں کٹوتیوں کی واپسی کیلئے یکجہتی مارچ 

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز پراگریسو سٹوڈنٹس تنظیم نے اپنے مطالبات کے حق میںمال روڈ  چیئرنگ کراس پر  طلبہ یکجہتی مارچ کیا  جس میں طلباء نے کہا کہ سٹوڈنٹس یونین کی بحالی کی جائے ،تعلیم کے بجٹ میں کٹوتیاں واپس لی جائیں ،جنسی ہراسانی اور تعصب کو روکنے،آن لائن کلاسوں کے بارے میں تحفطات کا اظہار  کیا گیا کیونکہ کئی جگہوں پر انٹر نٹ کی سہولت موجود نہیں ہے ،فیسوں میں کمی کی جائے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔طلبہ یکجہتی مارچ کے باعث شہریوں کومال روڈ پر ٹریفک مسائل کا سامناکرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن