راولپنڈی (عزیز علوی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ سات کروڑ روپے کی لاگت سے ڈنگی کھوئی سے بھابڑہ بازار مری روڈ تک پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک بنائی جا ئے گی جس پر کوئی گاڑی ، موٹر سائیکل داخل نہیں ہوسکے اس کے راستے میں واقع سوجھان سنگھ حویلی کو بھی دو کروڑ روپے خرچ کرکے اس کی اصل حالت میں بطور ورثہ بحال کرکے ہوٹل بنایا جائے گاہوٹل کے اطراف نرم پہیوں والی بیٹری سے چلنے والی کاریں کھڑی کی جائیں گی جو بزرگ ، معذور افراد کو ہوٹل تک لائیں گی ڈنگی کھوئی سے بھابڑہ بازار تیلی محلہ تک سٹریٹ کے اطراف پرانا قلعہ ، صرافہ بازار ، بھابڑہ بازار اور تیلی محلہ کے اطراف مری روڈکی دکانوں پر ایک سائز کے سائن بورڈ ہوں گے جدید روشنیاں لگیں گی لوگ اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اس سڑک پر دکانوں سے خریداری کریں گے اس ٹریفک فری سٹریٹ سے راولپنڈی کے اندرون شہر کی نہ صرف خوبصورتی بڑھے گی بلکہ شہری راولپنڈی کی تاریخی عمارتیں بھی دیکھ سکیں گے جبکہ سوجھان سنگھ حویلی اپنی دو سو سال سے زیادہ تاریخی شکل میں رکھی جائے گی جس کیلئے دو کروڑ روپے خرچ ہوں گے سوجھان سنگھ حویلی کو اس کی تاریخی حیثیت میں بحالی کے کام میں سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری بھی تعاون دے رہے ہیں لال حویلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شہر میں پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوارہ چوک کے پارکنگ پلازہ کا مزید ایک فلور تعمیر کیا جا رہا ہے بنی چوک میں بھی پارکنگ پلازہ اور اس کے نیچے فوڈ سٹریٹ بنانے کی تجویز ہے اس وقت میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اکائونٹ میں کافی پیسہ جمع ہوا ہے کمشنر راولپنڈی اس پیسے سے راولپنڈی شہر کو خوبصورت بنانے کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں راولپنڈی شہر کے جن سکولوں میں طلبہ و طالبات کی تعداد کے لحاظ سے کم کمرے ہیں ان سکولوں کو بھی میں نے فنڈزکا اجراء کردیا ہے۔
ڈنگی کھوئی سے بھابڑہ بازارتک پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک بنائی جا ئیگی، راشد شفیق
Nov 28, 2020