جاپان 15 ہزار افراد پر کرونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹوں کا نیا دور شروع کریگا

Nov 28, 2020

ٹوکیو(شِنہوا)جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ تقریبا 15 ہزار افراد پر کرونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹوں کا نیا دور رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائیگا کیونکہ حکومت ملک میں عالمی وبا کے پھیلا کی پیمائش کو بہتر طور پر سمجھنا چاہتی ہے۔وزیر صحت نوریہیسا تامورا نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ٹیسٹ ٹوکیو ، اوساکا سمیت دیگر تین پریفکچرز میاگی ، ایچی اور فوکوکا میں ہوں گے۔جاپان میں حال ہی میں نوول کرونا وائرس انفیکشنز کی ریکارڈ تعداد دیکھنے میں آ رہی ہے، ٹوکیو اور اوساکا سمیت متعدد بڑے شہروں میں رات کے وقت کھلنے والے اداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے اپنے کام کے اوقات کو مختصر کریں۔وزارت کے مطابق نتائج سے صحت کے افسران کو زیادہ درست طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ملک میں وبائی بیماری کس حد تک پھیل چکی ہے کیونکہ وائرس کے اینٹی باڈیز ان افراد میں بھی موجود ہونگے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

مزیدخبریں