راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے گزشتہ روزمجموعی طور پر268مقدمات کا فیصلہ کیا ہے، ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے19اور منشیات کے82 مقدمات کا فیصلہ سنا دیاہے،تمام عدالتوں نے کل 351گواہان کے بیانات قلمبند کئے،اسلام آباد میں منشیات کے 05،پنجاب میں قتل کے07منشیات کے45,خیبر پختونخوا میں قتل کے09منشیات کے 13,سندھ میں قتل کے02منشیات کے19،بلوچستان میں قتل کے 01 مقدمے کا فیصلہ ہواہے جبکہ03 مجرمان کو عمر قید دیگر37مجرمان کو 73سال10ماہ 24دن قید اور1895000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے گزشتہ روزمجموعی طور پر68دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے ہیں ، ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے99مقدمات کے فیصلے کردیئے ہیں، تمام عدالتوں نے کل 195گواہان کے بیانات قلمبند کیے.15مجرمان کو09سال قید اور 103000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
ماڈل کورٹس میں قتل کے19، منشیات کے82 مقدمات کا فیصلہ
Nov 28, 2020