تاریخ میں انقلاب ہیروڈوٹس کے نظریات سے آیا جس نے ثابت کیا کہ تاریخ کو حقائق کی کسوٹی پر پرکھا جاسکتا ہے اور یورپ کے اندھیروں کو اس سائنسی انقلاب نے مٹایا جس نے ثابت کیا کہ درحقیقت حیرت سے آگے کی دنیا محو حیرت کا سفر ہے جہاں قدرت کا چاروں طرف پھیلا ہوا طلسم آواز دے رہا ہے کہ آؤ مجھے تلاش کرو بقول شاعر لے سانس بھی آہستہ کے نازک ہے بہت کام آفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا گورنمنٹ کالج باغبانپورہ میں سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نمائش کا اہتمام در حقیقت انکی اور طالبات کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھا مجھے بذات خود فزکس ڈیپارٹمنت میں فن پارے جا کر دیکھنے کا موقع ملا شعبہ فزکس کی انچارج مسز سائرہ اسلم نے مس عطوفہ کے ساتھ مل کر طالبات کی صلاحیتوں کو مختلف طریقوں سے اجاگر کیا ہوا تھا یہاں آکر مجھے محسوس ہوا کہ میں ابھی کتاب سائنس کے حرف ابجد سے واقف ہوئی ہوں ابھی تو پوری کتاب باقی ہے دیکھا جائے تو کتاب زیست ایک سائنس ہے اور سائنس ایک جیتی جاگتی اور دھڑکتی زیست اور سائنس کی بھی ایک تاریخ ہے اور اسی تال میل کو ثابت کرنے کے لئے مسز سائرہ اسلم نے تاریح اور سائنس کو یکجا کردیا تھا سائرہ اسلم ایک بڑے ظرف کی خاتون ہیں ان کے ساتھ تعلق سالوں پر محیط ہے ذہن کے پردوں کو ہٹا کر پرے جھانکتی ہوں تو پرنسپل روبینہ احمد سائرہ اسلم اور میرا ایک تعمیری ساتھ رہا اور اس نمائش میں تاریخ اور فزکس کے ملاپ نے ثابت کریا کہ ہر طرف کارگاہ ہستی میں ایک تازہ رمق چمکتی ہے۔ میں اگر کہکشائیں دیکھوں تو زندگی چارسو دمکتی ہے جی سی یو سے ڈاکٹر رفیق احمد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ کشور کے ہمراہ نمائش کا جائزہ لیاان کے ہمراہ وائس پرنسپل مسز منزہ شاہ بھی موجود تھیں ڈاکٹر رفیق احمد اور پرنسپل صاحبہ نے انتظامات کو سراہا شعبہ سائنس کو یہ امتیاز حاصل رہا ہے کہ پرنسپل سے داد تحسین وصول کی پچھلے سال سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد میاں نے شعبہ سائنس کی خدمات کو سراہا وہ حوصلہ افزائی سے حوصلے بلند کرنے کا فن جانتے تھے در حقیقت ادارے اس حوصلہ افزائی کے متمنی ہوتے ہیں جو ادارے کے سربراہ سے ملتی ہے تب کامیابی کا دھارا نئے انداز اور نئی کروٹیں لیتا ہوا نئے زاویے مقرر کرتا ہے اور امید واثق ہے ہے کہ مسز سائرہ اسلم نئے انداز اور زاویوں سے متعارف کرواتی رہیں پورا سائنس ڈیپارٹمنٹ اپنی سابقہ روش برقرار رکھے گا اور پرنسپل صاحبہ جن کے بارے میں ڈاکٹر رفیق احمد کہہ چکے ہیں کہ وہ محنتی اور انقلابی ذہن کی مالک ہیں اپنے بھرپور تعاون سے تمام شعبہ جات میں حوصلہ افزائی کے ذریعہ محنت اور لگن کے جذبے کو اُبھاریں گی۔