کوٹ ادو(خبر نگار)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرحکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،بازاروں میں ماسک کے استعمال کیا جائے، سماجی فاصلہ رکھا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اے سی آفس میں کورونا سے بچائو کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری کورونا کی دوسری لہرمیں ہم سب نے مل کر احتیاط سے کام کرنا ہے اوراس کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عام آدمی کا اس کے بارے میں آگاہی دینا ہے تاکہ ہم بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، بازاروں میں ماسک کے استعمال کیا جائے۔