چوہدری نثارکا آبائی گائوں چکری کادورہ ، ملنے والوں کا تانتا بندھ گیا 

چکری(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنے آبائی گائوں چکری کادورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک دبیرحسین، چوہدری غلام قمر اور چوہدری محمد اسلم آف پنڈ ملہو بھی تھے گائوں پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی ارد گرد کے دیہاتوں سے ان سے ملنے والوں کا تانتا بندھ گیا جس پر انھوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کرونا کی دوسری شدید لہر نے مملکت پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس سے غریب افراد کو سخت ترین مسائل کا سامنا مگر ہم اپنی عوام کو کسی بھی صورت حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے مشکل کی اس گھڑی میںمیں اور میری ٹیم آپ کے شانہ بشانہ ہیں لوگوں کی مددکے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے تمام تر علاقائی نمائندوں کو میدان میں رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے جہاں بھی میری ضرورت پڑے میں حاضر ہوںمجھے خوشی ہے کہ آپ لوگ ان نامسائد حالات میں بھی ثابت قدم ہیں آپ لوگوں کاآج کا اچانک اکٹھ اور میری قیادت پر اعتماد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آُ پ لوگ علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے میرے دور اقتدار میں کیے جانے والے فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں منتخب نمائندوں نے اس علاقے کے لئے جو کچھ کیا وہ سب کچھ آپ کے سامنے ہے آنے والے وقتوںمیں فیصلہ اب آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے 

ای پیپر دی نیشن