پرائس کنڑول مجسٹریٹ  کے چھاپے ،ریٹس چیک کیے

کرم پور ( نامہ نگار ) پرائس کنڑول مجسٹریٹ ڈی ڈی ایچ او میلسی ڈاکٹر رائو خلیل احمد نے کرم پور اور گرد نواع میں مختلف دوکانوں پر چھاپے مارے ۔ریٹ لسٹیں اور مختلف اشیاء کے ریٹس چیک کئے ۔اشیاء ضروریات مہنگی فروخت کرنے ریٹ لسٹیں نہ لگانے پر مختلف 15دوکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کئے ۔دوکان داروں کوہدایت کی کہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ آویزاں کرکے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔

ای پیپر دی نیشن