خانیوال(نمائندہ خصوصی) خانیوال شہراور گردونواح میں شہریوں سے موٹرسائیکل چھیننے والے چور گینگ کے دوارکان گرفتار کرلے۔ ڈی پی او محمدعلی وسیم نے بتایاکہ سپیشل ٹیم نے جدیدٹیکنالوجی اورانفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے تقریباً18موٹرسائیکل برآمد کرلیے ۔ ڈی پی اونے اے ایس آئی میاں غوث اورسپیشل ٹیم کو نقدانعامات اورتعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
خانیوال پولیس نے گینگ کے دو ملزمان کو دھر لیا ،18موٹرسائیکل برآمد
Nov 28, 2020