ملیر میں غیر قانونی ذبیحہ کیخلاف آپریشن‘ 345 کلوگوشت ضبط

Nov 28, 2020

کراچی (خبر نگار) ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ویٹرنری کی جانب سے ملیر کے علاقے میں غیرقانونی ذبیحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 345 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط کرکے جانوروں کی خوراک کے لئے چڑیا گھر میں جمع کرا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ ویٹرنری کی گشتی ٹیم نے اطلاع ملنے پر جمعہ کے روز ڈائریکٹر ویٹرنری کی نگرانی میں ملیر میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ذبیحہ کیا ہوا گوشت ضبط کرلیا، محکمہ ویٹرنری کے سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی نے قصاب برادری اور گوشت کی فروخت کے کاروبار سے منسلک افراد کو تنبیہ کہ ہے کہ شہر میں کسی بھی جگہ غیرقانونی طور پر جانور ذبح کرکے ان کا گوشت فروخت نہ کریں، بصورت دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور تمام تر نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے، شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت بخش اور صاف ستھرے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ویٹرنری کی ٹیمیں شہر بھر میں کارروائی کر رہی ہیں اور جہاں بھی غیرقانونی طور پر ذبیحہ کیا ہوا گوشت پایا گیا اسے فوری ضبط کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں