خاند ان بنو عبا س کا دور حکومت  انتہائی شاندار تھا۔ اشر ف عباسی 

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)  انجمن اتحا د عبا سیہ پاکستان ضلع وسطی کے زیر اہتمام گزشتہ روز نارتھ کراچی میں ضلعی فنا نس سیکریٹری شیر خان عباسی کی   رہا ئش گا ہ پر یو م تا سیس خلا فت بنو عبا س کے موقع پر ایک پر وقا ر تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت ضلعی صد ر محمد اشرف عباسی نے کی جبکہ انجمن اتحا د عباسیہ پاکستان کے مرکزی ترجما ن ڈاکٹر محمد ایو ب عباسی نے خصو صی طور پر شرکت کی اور عباسیہ تاریخ کے حوالے سے گفتگو کی اس موقع پر جن دیگر شخصیا ت نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تقریب سے خطا ب کیا ان میں سینئر نائب صد ر صابر عباسی ، نائب صدر اول محمد ریئس عباسی، جوائنٹ سیکریٹری مشکور علی عباسی، فنانس سیکریٹری شیر خان عباسی، ٹائون صدر نیو کراچی ٹائون محمد علی خان عباسی، سابق ضلعی سیکریٹری اطلا عا ت محمد احمد عباسی، سینئر میمبر زاہد عباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کی کوریج اور انتظامی امو ر کے فرائض شفیق غوری نے انجام دیئے۔ انجمن کے ضلعی صدر محمد اشرف عباسی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خاندان بنو عباس سے قبل خاندان بنو امیہ کا دور حکومت تھا جسے عوام نے 92 سال سے زیادہ برداشت نہیں کیا جبکہ خاندان بنو عبا س کا دور مسلسل 524 سال تک جاری رہا جو اس امر کی دلیل ہے کہ عباسیوں کا دور حکومت سابقہ دور حکومت سے زیادہ بہتر تھا سینئر نائب صد ر محمد صابر عباسی نے اپنے خطاب میںکہا کہ عباسی حکومت کی طوالت کا راز یہ ہے کہ عباسی خلفاء انصا ف پسند تھے انہوں نے انصا ف کو عوام کی دہلیز تک پہنچایا ۔ نائب صد ر اول رئیس عباسی نے کہا کہ عباسی خلفاء نے ہمیشہ مظلوموں کی داد رسی کی اور ظالموں کو سخت سزا ئیں دینے کا نظام قائم کیا ۔ ٹائون صدر نارتھ کراچی زون عرفان عباسی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ عباسیوں نے اپنے دور میں اسلامی سر حد وں میں بھی اضافہ کیا ہارون الرشید اور معتصم باللہ کے دور میں باز نطینی علا قے بھی فتح کیے گئے ضلعی فنانس سیکریٹری شیر خان عباسی نے تقریر کر تے ہوئے کہا کہ عباسیوں کے دور میں علم و ادب اور صنعت و حرفت کو بی فروغ ملاجو ہا رون اور مامو ن الر شید کے دور میں عروج پر پہنچا ضلعی جوائنٹ سیکریٹری مشکور علی عباسی نے کہاکہ خاندان بنو عباس کی اعلیٰ وشاندار خدما ت اسلامی تاریخ کا حصہ ہیں جبکہ سینئر میمبر محمد احمد عباسی اور زاہد عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قد م پر چلتے ہوئے ملک و ملت کے استحکام اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر نا چاہیئے۔

ای پیپر دی نیشن