میرپور خاص شوگر مل سے دھویں کے اخراج پر محکمہ ماحولیات نے نوٹس لے لیا

میرپورخاص( بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیا ت سندھ نعیم مغل نے ڈپٹی ڈائریکٹر ما حولیات صہیب راجپو ت اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات علی محمد کے ہمراہ ماحولیاتی قانون پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے میرپورخاص کا اچانک دورہ کیا انہوں نے دورے کے دوران شوگر مل کی چمنی سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کے اخراج پر مل مالکان کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نکلنے والے پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کے احکامات دیئے جبکہ میرپورخا ص شوگرمل سے نکلنے والے دھوئیں کے اخراج پر شوگرمل وڈسٹیلری انتظامیہ کو بھی 3دسمبرکو سنوائی کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا انہوں نے میرپورخاص کے دورے کے دوران جرواری رنگ روڈ اورمختلف مقامات پر جلتا ہوا کچرہ دیکھ کر میونسپل انتظامیہ کے خلا ف سخت قانونی کاروائی کا حکم جاری کیا ۔

ای پیپر دی نیشن