کموبائل پرحملہ ،ملزمان کی حمایت پرتین پولیس اہلکار برطرفـ

شمور/لاڑکانہ ( نا مہ نگاران) کشمور کے تھانہ درانی مہر کی حدود میں ایک سال قبل ڈاکووْں نے پولیس موبائل پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا  تھا،شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل عنایت اللہ ڈیھو اور کانسٹیبل غلام حیدر بھیو شامل تھے،انسداد دھشت گردی کی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران پولیس اہلکاروں نے اپنی گواہی کو تبدیل کیا، ملزمان نے گواہی تبدیل کر کے ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر  ڈی آئی جی لاڑکانہ نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے برطرف کیابرطرف سب انسپکٹر نبی بخش جکھرانی،ہیڈ کانسٹیبل عطا محمد مشوری اور کانسٹیبل ضمیر حسین بھیو کو نوکری سے برطرف کردیابرطرف اہلکاورں پر ا نسداد دہشت گردی کی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران اپنی گواہی کو تبدیل کرکے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کاالزام ہے ۔

ای پیپر دی نیشن