میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار ) گھوٹکی کے تمام شہروں میں سندھ حکومت کے اعلان کے بعد لاک ڈاؤن کے سلسلے میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کئے گئے ہیں کہ شہری تمام کاروباری ادراے مقررہ وقت پر بند کریں کاروبار بند نہ کرنے اور ایس او پی پر سختی سے عمل کیا جائے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ان اعلانات کے بعد ضلع گھوٹکی کے تمام کاروباری افراد میں مایوسی پھیل گئی ان کا کہنا ہے کہ پچھلے لاک ڈاؤن کے کاروبار پر ابھی تک اثرات باقی ہیں دوبارہ لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
گھوٹکی ،کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئے اعلانات
Nov 28, 2020