ٹھاروشاہ (نامہ نگار ) ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے اور سردی کے موسم میں غریب عوام سردی سے بچنے کے لیے قائم کی گئی لنڈا بازار کا رخ کرتی ہیں لیکن اس سال مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کا لنڈا بازار سے سستے گرم کپڑے خرید کرنے کا خواب بھی پورا نہ ہوسکا ہے ٹھاروشاہ کے مختلف مقامات پر لنڈا بازار تو قائم کردیئے گئیے ہیں لیکن لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش نہ ہونا دکانداروں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے عوام کا کہنا ہے کہ یہاں سستے گرم کپڑے مناسب ریٹ میں دستیاب ہوتے ہیںدکانداروں کا یہی رونا ہے کہ عوام کے پاس لنڈا بازار سے سرد کپڑے خریدنے کے لیے بھی پیسا نہیں ہے ہم یہاں لاکھوں روپے کا مال لیکر آئے ہیں لیکن خریدار نہیں ہیںملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری نے جہاں غریب آدمی کو نئے سرد کپڑوں سے تو محروم رکھا ہے لیکن اب غریب عوام حالت اتنی تنگ ہوچکی ہے کہ اب لنڈا بازار سے سستے گرم کپڑے خریدنا بھی ممکن نہیں ہورہا ۔