لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے ایوب کالونی کی رہائشی 7 سالا ذہنی مریضہ بچی مسکان بھٹی گزشتہ روز گھر سے نکلنے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جبکہ ورثاء کی جانب سے حدود کے تھانہ حیدری اور ایدھی سینٹر کو اطلاع دینے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لاپتہ بچی کو تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم بچی کا کچھ بھی پتہ نہ چلنے پر ورثاء غم میں نڈھال ہوگئے ۔