گھوٹکی ،جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی،33 مشتبہ  افرادگرفتار

Nov 28, 2020

میرپور ماتھیلو (نامہ نگار)  ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی ہدایات پر کومبنگ و سرچنگ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد مشکوک گاڑیوں ، مسافروں، مسافر بسوں ، موٹر سائیکلوں کے کوائف کاغدات کی چھان بین اور مختلف علاقوں سے 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے جبکہ ان کے شناختی کارڈز اور دوسرے دستاویزات چیک کئے جارہے ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے جمعہ کے روز مساجد امام بارگاہوں کے باہر حفاظت کے لئے  پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

مزیدخبریں