خیرپور(بیورورپورٹ)روحانی پیشوا وفنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات صاف وشفاف ہوئے ہیں فوج پرتنقیدکرنے والے خودفوج کی پیداوارہیں فنکشنل مسلم لیگ پاک فوج کی خدمات کے باعث فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مخدوم ندیم گیلانی سے ٹیلی فون کے ذریعے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی بقاوسلامتی کے لئے قربانیاں دی ہیں پی پی پی کوسندھ میں بھی عوام شکست دے رہے ہیں اگرلاڑکانہ کی طرح سندھ میں صاف شفاف انتخابات ہوئے توفنکشنل مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
گلگت بلتستان کے الیکشن شفاف ہوئے ،پیرپگارو
Nov 28, 2020