شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے افکار و تعلیمات ہمارے لئے مینارہ نور ہیں:عامر ونیس قادری

ملتان (سماجی رپورٹر) حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکے افکارو تعلیمات اْمتِ مسلمہ کے لیے مینارہ نور ہیں۔اولیا ء  کاملین کی صحبت اور مزارات پر حاضری سے رب کی قربت حاصل ہوتی ہے۔ حکومت مزارات اولیاء کو ایس او پیز کے تحت کھلا رکھنے کی اجازت دے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ملک عامر علی وینس قادری نے بڑی گیارہویں شریف کے موقع غوثیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا نوجوان نسل کو بزرگان دین کی تعلیمات سے روشاس کروانے کی اشد ضرورت ہے۔بزرگان دین کا راستہ ہی صراط مستقیم ہے۔انسانیت کی نجات اور بقاء  اولیاء  کاملین کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے سے ممکن ہے۔ اس موقع پر ضلعی رابطہ کیمٹی علامہ محمد ریاض نظامی،محد آصف،صوفی محمد اسلم، محمد فاروق، محمد فیاض فوجی،محمد سعید،رانا توقیر،محمد شان، محمد خلیل،فرقان احمد،حمزہ جاوید،سعیدگڈو،مبشر ممتاز،محبوب ممتاز،اویس، عثمان،دانش،برہان، ممبر و دیگر نے بھی شرکت کی۔   

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...