ملتان ( سماجی رپورٹر) حضرت سیدنا غوث الاعظم ؓشیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی تعلیمات کی روشنی 851سال گزرجانے کے باوجود زمانے کو روشن کئے ہوئے ہیں آپ جس علم وحکمت کے مالک تھے اسکا اندازہ لگانا ناممکن ہے ہر صدی زمانے کے علمائے کرام اور پیران عظام عوام و خواص نے آپ کے فیوض و برکات کو دل وجان سے تسلیم کیا ہے اور یہ آپ کے حق ہونے کی دلیل ہے ان خیالات کا اظہار پیر محمد نوید فرید چشتی نے حلقہ فریدیہ و فریدیہ فائونڈیشن ملتان کے زیراہتمام آستانہ عالیہ فریدیہ ممتاز آباد سے جشن غوث الوریٰ بڑی گیارھویں کے سلسلہ میں نکالے گئے 6ویں سالانہ مشعل بردار جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلوس کی قیادت پیر محمد افضل فرید چشتی،پیر محمد بابر فرید چشتی،عدنان فرید چشتی،جاوید اقبال،رکن الدین ندیم ملتانی،،وہاب قریشی،خرم شہزاد،شیخ فیصل،معید فرید و دیگر نے کی ۔جلوس کے اختتام پر شرکاء جلوس میں ایک عدد عمرہ کا پیکج بذریعہ قرعہ اندازی دیا گیا ۔
شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات زمانے کو روشن کئے ہوئے ہیں: پیر نوید فرید چشتی
Nov 28, 2020