بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ کشمیرمیں 2انڈین فوجی، ایل او سی پر افسر ہلاک

 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر کے نواح میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایل او سی پر ایک بھارتی فوجی افسر ہلاک ہو گیا ہے کپوارہ اور بڈگام  کے فوجی کیمپوں میں  پراسرار گولیاں چلنے کے دوالگ الگ واقعات میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سری نگرایچ ایم ٹی سرینگر کے قریبی علاقہ آبان شاہ چوک خوشی پورہ میں کار میں سوار نامعلوم حملہ آوروں نے  بھارتی فوج کی گشتی پارٹی پرفائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔ حملے میںدو فوجی اہلکار  سپاہی رتن لال اور سپاہی دیش مکھ زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ حملہ کے فورا بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کردی۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کیرنی اور قصبہ سیکٹر میں کراس ایل او سی فائرنگ کے نتیجے میں  بھارتی فوج کا ایک جے سی اوکے ہلاک ہو گیا ہے ۔ کپواڑہ اور بڈگام  کے فوجی کیمپوں میں  پراسرار گولیاں چلنے کے دوالگ الگ واقعات میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ،مہامہ بڈگام میں سی آرپی ایف کیمپ میں اپنے ہی سروس رائفل سے گولی نکلنے سے ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔کپوارہ کے کنڈی خاص علاقہ میں ایک فوجی کیمپ میں ایک اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور چلی جس دوران دو فوجی اہلکارزخمی ہوگئے جن کی شناخت لکھویندرسنگھ اورمہندرسنگھ کے طور ہوئی ہے۔مہامہ بڈگام میں سی آرپی ایف کیمپ میں اپنے ہی سروس رائفل سے گولی نکلنے سے ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔کپوارہ کے کنڈی خاص علاقہ میں ایک فوجی کیمپ میں ایک اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور چلی جس دوران دو فوجی اہلکارزخمی ہوگئے جن کی شناخت لکھویندرسنگھ اورمہندرسنگھ کے طور ہوئی ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی)صدرمحبوبہ مفتی کو پھر سے نظر بند کر دیا گیا  ہے ۔محبوبہ مفتی کو جمعہ کے روز سرینگر میں واقع اپنی سرکاری رہائش کے اندر نظر بند کر دیا گیا ۔محبوبہ مفتی کی بیٹی  التجا مفتی نے  ٹویٹ  کیا ہے کہ سابق زیر اعلی محبوبہ مفتی کو نظربند کردیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ والدہ  وحید پرے  کے گھر جانا چا رہی تھیں  تاہم انہیں گھر سے باہر نکلنے  سے روک دیا گیا ۔مقبوضہ کشمیر میں تیز رفتار تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ پر پابندی میں 11 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔  مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ آج ( ہفتے کو) شروع ہوگا۔نام نہاد بلدیاتی انتخابات 28 نومبر سے19 دسمبر تک آٹھ مراحل میں بلدیاتی اورپنچایت انتخابات ہوں گے ۔نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آج مقبوضہ کشمیر کے  متعلقہ انتخابی حلقوں میں عام تعطیل ہوگی ۔بھارتی وزارت داخلہ نے 18 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیرا ملٹری فورسز کے25 ہزار اضافی جوان  مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر نے کا حکم  جاری کیا تھا  چنانچے ریاست میں اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کا اختتام 19 دسمبر کو ہوگا ووٹوں کی گنتی 22 دسمبرکو ہوگی۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبد اللہ اور عمر عبداللہ کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ فاروق عبد اللہ اور عمر عبداللہ سمیت 2500 سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل  اراضی سے متعلق  قانون روشنی ایکٹ کے تحت  اراضی حاصل کی ہے یا فائدہ حاصل کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...