بلوچستان میں  نیا ذخیرہ دریافت یومیہ 25لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے

Nov 28, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے بلوچستان میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے بلوچستان میں ضلع موسی خیل کے مقام پر سے گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 25لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔ کمپنی نے گیس کے اس ذخیرے کو حاصل کرنے کے لئے 3ہزار میٹر کھودائی کی۔ماہرین کے مطابق گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی جبکہ گیس کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔

مزیدخبریں