بختاور اور محمود نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنادین ، زرداری ہسپتال سے آئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔ بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ تقریب میں 100 سے 150 فراد شریک ہوئے۔ ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری ہسپتال سے تقریب کے لئے گھر پہنچے۔ محمود چوہدری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا۔ بختاور بھٹو زرداری کی کراچی میں منگنی کی تقریب میں اہلخانہ اور ان کی سہیلیاں شریک ہوئیں۔ بینظیر بھٹو کا سبز جوڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے حوالے سے خیال کیا جارہا تھا کہ بختاور کچھ ردوبدل کے بعد منگنی کے لیے وہی جوڑا پہنیں گی۔ کرونا میں مبتلا بلاول بھٹو مرکزی تقریب سے دور رہے۔ وہ بلاول ہاؤس کے مخصوص حصے میں آئسولیٹ ہیں۔ ہسپتال میں زیر علاج آصف زرداری بیٹی کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کیلئے آئے۔ تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ قبل ازیں بختاور کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں پر ان کی شکرگزار ہیں، ابھی ابتدا ہے، کرونا کے بعد یہ خوشیاں ساتھ منائیں گے۔ بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ منگنی کی تقریب ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر موجود بلاول کو مہمانوں سے ملوایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو کال کے ذریعے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آصف زرداری تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے۔بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو کرونا کے باعث قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے تقریب میں شریک نہ ہوسکے تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اور دونوں کو منگنی کی مبارکباد دی۔ بلاول ہائوس میں تقریب کو یادگار بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...