اردو ادب کی نامور شخصیت بانو قدسیہ کا 92 واں یوم پیدائش، گوگل کا خراج عقیدت

افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کی سالگرہ پر گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔بانوقدسیہ کی 92ویںسالگرہ منائی گئی ، اسی مناسبت سے گوگل نے بانو قدسیہ سے منسوب اپنا ڈوڈل جاری کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ بانو قدسیہ کو بچپن ہی سے کہانیاں لکھنے کا شوق تھا اور پانچویں جماعت سے انہوں نے باقاعدہ لکھنا شروع کر دیا تھا۔بانو قدسیہ نے معروف مصنف اور ادیب اشفاق احمد سے شادی کی، اردو میں ایم اے کرنے کے دوران ہی اشفاق احمد کی حوصلہ افزائی پر ان کا پہلا افسانہ آمادگی شوق شائع ہوا، یہ افسانہ 1950 میں ادبی جریدے ادبِ لطیف میں شائع ہوا، یہ اس دور کا سرکردہ جریدہ تھا۔بانو قدسیہ اردو ادب کا وہ نام ہے جو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

 
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...