اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے یہ بات تاجک صدر ایمان علی رحمانوف اور دوسرے سینئر حکام سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تاجکستان کے سرکاری دورے پر ہیں ان ملاقاتوں کے دوران فریقین نے سلامتی‘ انسدادی دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور خاص طور پر افغانستان کے حوالے سے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تاجک حکام نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا ہے۔