شیخ عبدالقادر جیلانیؒ ؒنے انسانیت کو امن ومحبت کا درس دیا: اصغر چشتی 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی نے کہا ہے کہ غوث الاعظم سرکار حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒنے انسانیت کو اسلام کے زریں اصول سکھا کر امن ومحبت ، ہمدردی وغمگساری کا درس دیا۔ دین کی دعوت اور قرآن وسنت کی ترویج واشاعت آپ کا نصب العین تھا۔ آپؒ نے اسلام کے ابدی پیغام کوعام کرنے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ وہ یہاںایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ علامہ رانا محمد اصغر چشتی نے مزید کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں جس تیزی سے بیہودہ رسم ورواج کو فروغ دیا جارہاہے ۔ ان حالات میں علماء ومشائخ کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...