پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے،فردوس عاشق

Nov 28, 2020 | 12:00

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کے لیے رتی بھر درد نہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بند ھ چکی ہے، چوروں کا ٹولہ اپنی منفی سیاست کے لیے عوام کی زندگیوں کو دائو پر لگا رہا ہے، سیاہ کرتوں والے پی ڈی ایم کی سیاہ کاریاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں، ان عناصر نے اپنے ادوار میں کرپشن کر کے اپنے منہ پر کالک ملی۔ انہوںنے کہا کہ سیاہ کار آج اپنے کرتوت چھپانے کے لئے پاکستان کی ترقی پر سیاہی ملنا چاہتے ہیں، 22 کروڑ پاکستانی لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن کی ساری جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، پھر بھی سیدھی طرح لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

مزیدخبریں