اسلام نے عورت کوہمیشہ کیلئے عزت و تکریم بخشی ہے: صاحبزادہ محمد دائود رضوی

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو صرف ایک دن کیلئے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے عزت و تکریم بخشی ہے‘ پورے سال میں صرف ایک مرتبہ عالی یوم خواتین منانے سے عورت کا حق ادا نہیں ہوتا‘ یوم خواتین کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عورت بحثیت ماں‘ بہن بیوی اور بیٹی قابل احترام ہستی ہے مگر یوم خواتین منانے والے مغرب زدہ لوگوں نے عورت کو چراغ خانہ کی بجائے شمع محفل بناکرذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن