گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی کا آغاز کر دیا گیا، چند ایام میں تین ہزار سے زائد ڈومیسائل جاری کرکے تعلیمی اداروں میں ایڈمیشن لینے والے طلبا و طالبات اور ملازمت کے لیے اپلائی کرنے والے شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا۔ 15 روز کی بجائے اب صرف 15 منٹ میں موقع پر ڈومیسائل جاری کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈومیسائل برانچ کے انچارج رانا محمد جمیل نے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل برانچ کا چارج سنبھالنے کے بعد انہیں پتہ چلا کہ طلبا و طالبات کو ایڈمیشن کے حصول کے لیے ڈومیسائل درکار اور تعلیمی اداروں میں داخلوں کا سلسلہ عروج پر ہے، لیٹ حصول سے داخلے سے محروم ہونے کا اندیشہ تھا جس پر ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایات پر ڈومیسائل کے فوری اجرا کا آغاز کیا گیا انہوں نے مزید بتایا کہ ڈومیسائل سروسز سے متعلق کرپشن کی شکایات بھی موصول ہوئیں جس پر دو ملازمین کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے ڈومیسائل کا اجرا اور حصول کا محکمانہ پراسس تیز کرتے ہوئے اب صرف 15 منٹ میں جاری کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔