ایرانی صدر حسن روحانی نے نامور ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل پر نامور جوہری سائنسدان کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر عالمی استعمار کے ناپاک ہاتھ مادہ پرست غاصب صیہونی حکومت کے کئے گئے خون سے داغدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’شہید فخری زادہ کا قتل ہمارے دشمنوں کی مایوسی اور نفرت کو ظاہر کرتا ہے، ان کی شہادت ہماری کامیابیوں کو کم نہیں کرےگی‘۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے نامور ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کردیا
Nov 28, 2020 | 15:15