اسٹیل ملز کی اراضی فروخت نہیں کی جارہی : حماداظہر

حکومت نے نجی سرمایہ کار کو شامل کرکے پاکستان اسٹیل ملز کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے واضح کیا کہ اسٹیل ملز کی اراضی فروخت نہیں کی جارہی ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے پاس انیس ہزار ایکڑ اراضی ہے ، اس میں سے بارہ سو سے تیرہ سو ایکڑ اراضی پر لیز معاہدہ ہوگا جس کے تحت اسٹیل ملز کو آپریشن چلائیں گے۔ نجکاری کے قوانین کے مطابق یہ کام انتہائی شفاف انداز میں کیا جائے.ہماری کوشش ہوگی کہ ایک بین الاقوامی کھلاڑی حکومت کے ساتھ شراکت میں داخل ہو۔حماد اظہر نے واضح کیا کہ انتظامی کنٹرول نجی پارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ اسٹیل ملز سے علیحدہ ہونے والوں کو ہر ایک کو اوسطا 23 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ اسٹیل ملز ملازمین کے 2013 سے پینشن کے واجبات دو ہفتے قبل چوبیس ارب روپے کی رقم سے صاف ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن