پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرلاہور کی رہائشی لڑکی حامزہ نے مالی اور اخلاقی طور پر کرپٹ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کی ترقی کے پیچھے میری محنت،محبت اور سرمایہ ہے لیکن بابر کو بین الاقومی شہر ت ملتے ہی اس بات کو بھول جانا کہ میں نے نوکریاں کرکہ اس کی کرکٹ کو زندہ رکھا اور اس کے اخراجات برداشت کیے جو کہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت عمل ہے ۔حامزہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال تک مجھے میرے گھر سے بھگاکر دور رکھا اور ہسپتا لوں میں اپنی بیوی کے طور پر چیک اپ کرواتا رہا مگر شادی کی بجائے صرف وقت گزارنے تک ہی مجھے رکھا اور کئی بار تشددکا نشانہ بناتا رہا۔ جنسی تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کرنے والی حامزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم کوجب اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تو تب بھی اس نے تشددکا نشانہ بنایا اوربدنام زمانہ بیگم کوٹ کے نجی ہسپتا ل سے زبردستی اسقاط حمل کر وایا۔حامزہ نے الزام لگایا کہ بابراعظم نے حالات میں بہتری پر شادی کا کہا۔اس کے دوست عثمان قادر سمیت دیگر ان سارے واقعات میں سہولت کاراور گواہ ہیں ۔ خاتون نے دعوی کیا کہ بابر نے مجھے گھر واپس جانے اور صلح کرنے پر دباو ڈالا جیسے جیسے عروج ملتا گیا بابر کی حوس بھی بڑھتی گئی بابر میرے ساتھ ناجائز تعلقات رکھے مگر شادی نہیں کی اس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں تنگ آ کر 2017 میں نے پولیس میں بابر کے خلاف رپورٹ کی۔بابرکو پہلی بارآئی فون سمیت لگژری کی سہولیات میں نے اپنے پارلر کی کمائی سے فراہم کی ۔
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرلاہور کی رہائشی لڑکی حامزہ کے مالی اور اخلاقی طور پر کرپٹ ہونےکےالزامات
Nov 28, 2020 | 22:48