لاہور(سپورٹس رپورٹر)جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا، پاکستان کی جانب سے تینوں گول رضوان علی نے سکور کیے۔بھوبنیشور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی، پاکستان کے رضوان علی نے میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔رضوان علی نے کھیل کے 19ویں، 32ویں اور 53ویں منٹ میں گول سکور کیے، انہوں نے تینوں گول پنالٹی کارنر پر بنائے۔ نائب کپتان معین شکیل مین آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان اپنا آخری پول میچ آج ارجنٹائن کے خلاف ساڑھے چار بجے کھیلے گا۔پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوںشکست ہوئی تھی ۔
جونیئر ہاکی ورلڈکپ:رضوان کی ہیٹ ٹرک‘ پاکستان نے مصر کو ہرا دیا
Nov 28, 2021