سعودی عرب میں 11سو سے زائد  غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی گئیں 

ریاض(آئی این پی)سعودی حکام نے ملک بھر میں 1100سے زائد غیر قانونی ویب سائیٹس بند کر دیں سعودی عرب  میں شائع ہونے والے ایک  اخبارکی رپورٹ کے مطابق سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے بغیر اجازت کسی دوسری ویب سائٹس کا مواد اپ لوڈ کرنے کی شکایات پر 4ہزار 657ویب سائٹس پر اپ لوڈ کئے گئے مواد کی چھان بین کی، ان میں سے 1110کے خلاف کارروائی کی گئی ،حکام نے سعودی عرب  کے مقامی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کاپی رائٹس کا قانون نافذ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں بھی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں،سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ویب سائٹس کو کاپی رائٹس کی پابندی کریں، کسی بھی ٹی وی کی نشریات، فلموں اور ریڈیو ٹی وی سیریز کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی ہو گی، اور جو بھی خلاف ورزی میں ملوث پایا جائے گا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن