جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغان باشندے گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد انٹرنیشنل ا ائیر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغانی باشندے گرفتار۔ اسلام ائیر پورٹ پر دوران امیگریشن کلیئرنس جعلی سفری دستاویزات کی بنا پہ آف لوڈ کئے جانے والے افراد کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی جانب سے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا گیا، آف لوڈ کیے جانے والے تمام افغان باشندوں (مشرف ولد عبدالستار، شاہ زیب ولد کلیم اللہ، عقیل احمد ولد احمد دین اور اشرف علی) نے جعلی پاکستانی  شناختی کارڈ اور پاسپورٹ  کی بنا پہ امیگریشن کروانے کی کوشش کی، ان میں سے ایک ملزم اشرف علی کو پہلے ہی سے جعلی کوائف کی بنا پہ پاکستانی پاسپورٹ کے لییاپلائی کرنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیٹگری میں ڈالا گیا  تھا،مذکورہ ملزمان سے دوران امیگریشن کلیئرنس ایف آئی اے کے شفٹ انچارج نے فیملی ٹری کے بارے میں معلومات حاصل کیں جو نادرا کے فراہم کردہ  ریکارڈ کے مطابق غلط پائی گئیں اور اس بنا پر تمام مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،آف لوڈ کیے جانے والے تمام افراد پہ مقدمات درج کیے جانے کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ گرفتارملزمان کی طرف سے نامزد کئے گئے ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے ٹیم متحرک کر دی گئی ہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان  کی جانب سے اس موقع پر مذکورہ مقدموں  میں ایجنٹ کی گرفتاری  اور  گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایات جاری کیں۔

ای پیپر دی نیشن