امریکی مودی کو بھارت دشمن سمجھتے ہیں:شہریار آفریدی

 راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) شہریارخان آفریدی کا کہنا ہے کہ امریکا میں سوچ ہے کہ مودی بھارت دشمن ہے۔ دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ سمجھ چکی ہے۔ مودی بھارت کے چہرے پربدنما داغ بن چکا ہے۔ ہم بھارت کو ہرجگہ شکست دے سکتے ہیں۔ 5 اگست 2019کے بعد سے کشمیرمیں جنگی جرائم ہورہے ہیں۔ کشمیر کے معاملے کو انسانیت کے حوالے سے دیکھا جائے۔ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں حق خودارادیت کا کہتی ہیں۔ کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر سیاست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ میں 100 کھلاڑی دنیا بھر سے آئے۔ بھارت نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلنے سے کیوں روکا؟کشمیر پریمیئر لیگ پر اربوں روپے کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...