لاہور (اپنے نامہ نگار سے) علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات کے کیس پر سیشن عدالت نے پیر کو میشا شفیع کو طلب کر لیا۔ عدالت کے روبرو علی ظفر نے میشا شفیع کو طلب کرنے کی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میشا شفیع کنسرٹ میں شرکت کیلئے آج دبئی آ رہی ہے۔ پیر کو طلب کیا جائے۔ پہلے میشا شفیع کرونا کے بہانے عدالت میں پیش نہ ہوئی۔ عدالت میشا شفیع کی حاضری سے مستثنیٰ کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔
علی ظفر کیخلاف الزامات گلوکارہ میشا شفیع کل طلب
Nov 28, 2021