بورے والا (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ ساہوکا کی حدود میرن شاہ میں باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ ملزم گل شیر جملیرا نے اپنی بیٹی (ن) کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا۔ گل شیر جملیرا کو اپنی بیٹی (ن) کے کردار پر شک تھا۔ جس پر اس نے گزشتہ رات فائرنگ کر کے اپنی حقیقی بیٹی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید کارروائی جاری ہے۔