لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر آج بروز اتوار نوجوانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد ڈی چوک میں جمع ہو گا۔ عوام کے سامنے تحریک انصاف کی تبدیلی کی حقیقت آشکار ہوچکی ہے۔ہم حکمرانوں کو قوم اور نوجوانوں سے کیے وعدوں کو یاد کروا تے رہیں گے اور ان ظالم حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاجی مارچ کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر 180روپے تک پہنچ چکا ہے۔ تجارتی خسارے میں 94فیصد اضافہ لمحہ فکریہ اور موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
آج نوجوانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اسلام آباد میں جمع ہو گا: جاوید قصوری
Nov 28, 2021